لکھنؤ،22اگسٹ (ایجنسی) تین طلاق کے سلسلے میں آج سپریم کورٹ کے فیصلے کا قانونی مطالعہ کرنے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 10 ستمبر کو بھوپال میں مجوزہ اجلاس میں غورخوض کرے گا۔
عدالت عظمی کے فیصلے کے فوری بعد بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگي محلی نے "يواین آئی" کو بتایا کہ 10 ستمبر کو
بھوپال میں ہونے والی میٹنگ میں تین طلاق کے سلسلے میں ملک کے قانون کو ذہن میں رکھتے ہوئے شریعت کے دائرے میں کوئی فیصلہ لیا جا سکتا ہے، اگرچہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کا قانونی مطالعہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر بورڈ کا خیال ہے کہ پرسنل لا میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، لیکن بورڈ بھی چاہتا ہے کہ ملک کے قانون پربھی مکمل طور عمل کیا جانا چاہیے۔