ذرائع:
حیدرآباد:حیدرآباد کےنامپلی ایگزیبیشن گراؤنڈ میں جاری آل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن (نمائش) کاآج اتوار کو اختتام عمل آئےگا۔ ہفتہ تک نمائش کو آنے والوں کی تعداد تقریباً بیس لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی۔ یہ نمائش ہر سال یکم جنوری سے 15 فروری تک نامپلی ایگزیبیشن گراؤنڈ میں تقریبا 2400 اسٹالز کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے۔ نمائش سوسائٹی کے صدر اور ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو نے اس کااعلان کیا۔
آل انڈیا
صنعتی نمائش کی اختتامی تقریب ہفتہ کو منعقد ہوئی۔اس موقع پر نمائش سوسائٹی کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں عمدہ مظاہرہ کرنے والے طلباء کو گولڈ میڈل، اسناد اور انعامات سے نوازاگیا۔ایگزیبیشن سوسائٹی کے نائب صدر ونم ستیندر، سکریٹری بی ہنومنت راؤ، جوائنٹ سکریٹری چندرجیت سنگھ، خزانچی اینگولا راجیندر کمار، ونم ویریندر، ہری ناتھ ریڈی، ونے مدیراج کے ساتھ ساتھ مختلف منیجنگ کمیٹیوں کے مشیر، کنوینر اور شریک کنوینر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔