the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/24جولائی(ایجنسی) حکومت نے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ پر کوئی یقین دہانی کرائے بغیر آج راجیہ سبھا میں کہا کہ آندھرا پردیش تشکیل نو قانون کے تمام وعدوں کو حرف بہ حرف پورا کیا جائے گا خواہ وہ موجودہ حکومت نے کئے ہوں یا سابقہ حکومت نے۔
آندھرا پردیش تشکیل نو قانون کے توضیعات پرعمل درآمد نہیں ہونے کے معاملے پر ایوان میں ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کے درجہ سے زیادہ مدد دے رہی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلی سے زیر التوا مسائل کا حل کرنے کے لئے باہمی اتفا ق رائے قائم کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ تمام اپوزیشن جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ اسے سیاسی رنگ نہ دیں۔



style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">وزیر داخلہ کے جواب کے بعد اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی طرف سے حکومت سے ہاں یا نہ میں یہ بتانے کے لئے کہاکہ کیا وہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دے گی۔ اس پر مسٹر سنگھ نے کہا' میں یہ سمجھ نہیں پارہا ہوں کہ میرے جواب سے کیا اپوزیشن کو ابھی پتہ نہیں چلا کہ حکومت کیا کر رہی ہے۔اپوزیشن کی سوئی خصوصی ریاست کے درجہ پر ہی کیوں اٹکی ہوئی ہے۔ حکومت ابھی آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کے درجہ سے زیادہ مدد دے رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون میں جن باتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے اور ان کا ذکر بعد میں ہوا ہے ان کو بھی پورا کرے گی۔ وزیر اعظم نریندر مویدی یا سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے جو بھی وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ خود اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.