the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
علی گڑھ : ملک کے معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر صدر جمہوریہ مسٹرہند رام ناتھ کووند نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم یونیورسٹی ملک کا وہ عظیم ادارہ ہے جہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلبہ نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے کا کام کیا ہے ، میں ان تمام شخصیتوں کو تہہ دل سے سلام کرتا ہوں وہ یہاں تقسیم اسناد کے جلسہ کو بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اپنے اے ایم یو آمد پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس ادارہ میں آیا اور یہ اعزاز حاصل کیا جو کہ مجھ سے قبل کے متعدد عظیم شخصیات یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ جس طرح سے یہاں کے طلباء و طالبات نہایت محنت اور لگن سے تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں وہ تمام ملک کے لئے قابل فخر ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
فائل فوٹو



right;">انہوں مسلم یونیورسٹی میں برابری سے تعلیمی سرگرمیوں میں اپنی حصہ داری نبھانے والی طالبات کے تعلق سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی تعلیمی سرمی ملک کی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے اور انہیں خوشی ہے کہ مسلم یونیورسٹی میں طالبات کی تعلیم کا بہتر اور قابل اطمینان انتطام ہے اور وہ اپنی تعلیمی ضرورت کو پورا کرنے میں پیش پیش ہی نہیں بلکہ لڑکوں سے آگے کھڑی نظر آ رہی ہیں۔

صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں اے ایم یو کی طالبہ خوشبو مرزا کے اسرو پہنچنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس نئے ٹیکنالوجی کے دور میں طلبہ و طالبات کو ایسی تعلیم کی ضرورت ہے وہ ملک اور سماجی خدمات کا ذریعہ بن سکیں انہوں نے طلباء و طالبات سے امید جتاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک اور دنیا میں اے ایم یو کا نام اور روایت کو بلند و بالا مقام عطا کرنے میں اپنا سرگرم رول ادا کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو ایک عظیم تعلیمی ادارہ ہے او ر بے لوث تعلیمی خدمات دینے میں پیش پیش ہے اس لئے اسادارے کو کسی خاص طبقہ سے منسلک کر کے دیکھا جانا غلط ہے۔ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو سند و میڈل پیش کئے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.