لکھنؤ:11جنوری(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل یوگی حکومت میں کابینی وزارت سے استعفی دینے والے سوامی پرساد موریہ کا ایس پی میں استقبال کیا ہے اکھلیش نے موریہ کے استعفی کی خبر کے فورا بعد ہی موریہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کر کے ان کے حامیوں کے ساتھ ایس پی میں استقبال کیا حالانکہ گورنر کو استفی دینے کے بعد موریہ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ انہوں نے صرف وزارت سے استعفی دیا ہے۔
اکھلیش نے ٹوئٹ کر کے لکھا’ سماجی انصاف اورمساوات کی
لڑائی لڑنے والے مقبول لیڈر سوامی پرساد مویہ جی اور ان کے ساتھ آنے والے دیگر سبھی لیڈروں، کارکنوں اور حامیوں کا ایس پی میں تہہ دل سے استقبال ہے۔ سماجی انصاف کا انقلاب ہوگا، بائیس میں بدلاؤ ہوگا۔
حالانکہ موریہ نے ایس پی میں شمولیت کو یہ کہہ کر مشکوک کردیا کہ وہ آگے کا فیصلہ اپنے کارکنوں سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہی کریں گے۔
موریہ نے یواین آئی کو بتایا کہ’ میں نے کابینہ سے استعفی دیا ہے۔مستقبل کے بارے میں فورا کچھ نہیں کہہ سکتا۔مستقبل کے بارے میں اپنے حامیوں اور کارکنوں سے تبادلہ کرنے کے بعد آنے والے ایک دو دنوں میں کچھ فیصلہ کریں گے۔