: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: جناب اکبر الدین اویسی رکن اسمبلی چندرائن گٹہ و فلور لیڈر مقننہ پارٹی نے تلنگانہ کے گزشتہ 8روزہ اسمبلی اجلاس میں تمام فلور لیڈرس حتیٰ کہ قائد ایوان چیف منسٹر ریونت ریڈی سے زیادہ طویل اور جامع تقاریر کیں۔ اعداد وشمار کے مطابق چیف منسٹرنے 8دن میں 3گھنٹے 10منٹ تقاریر کیں۔قائد اپوزیشن غیر حاضر رہے۔ بی جے پی کے فلور لیڈر نے صرف 42منٹ تقریر کیں۔ سی پی آئی کے فلور لیڈر نے 2گھنٹے 55منٹ تقاریر کیں۔ مجلس اتحاد المسلمین کے فلور رلیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے 4گھنٹے 56منٹ تقریر کیں۔ انہوں نے گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر، بجٹ، کاسٹ سروے پر قرار داد، آبپاشی پر
وائٹ پیپر، دریائے کرشنا کے پانی کے تنازعہ، تصرف بل پر جامع تقاریر کیں۔ کانگریس پارٹی جس کے 64ارکان ہیں، اس کے ارکان نے 8گھنٹے 43منٹ تقاریر کیں۔ بی آر ایس جس کے 39ارکان ہیں، 8گھنٹے 41منٹ، بی جے پی جس کے 8ارکان ہیں نے 3گھنٹے 48منٹ وقت استعمال کرتے ہوئے مسائل اٹھائے لیکن مجلس اتحاد المسلمین جس کے 7ارکان ہیں نے 5گھنٹے 29منٹ اسمبلی کا وقت استعمال کرتے ہوئے عوامی مسائل اٹھائے۔ 8دن میں اسمبلی 45گھنٹے 29منٹ چلائی گئی۔ وقفہ صفر میں 64ارکان نے عوامی مسائل اٹھائے ان میں مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان بھی شامل ہیں۔ مجموعی طورپر مجلس اتحاد المسلمین کا حالیہ اسمبلی سیشن میں مظاہرہ دوسری جماعتوں سے نمایاں اور بہتر رہا ہے۔