ذرائع:
راجستھان:اجمیر کی ٹاڈا عدالت نے 1993 کے سلسلہ وار بم بلاسٹ کیس میں عبدالکریم ٹنڈا کو بری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ دو ملزمان عرفان اور حمید الدین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ٹنڈا اس وقت اجمیر جیل میں بند ہے۔
ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد 1993 میں کوٹہ، لکھنؤ، کانپور، حیدرآباد، سورت اور ممبئی کی ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکے پیش آئےتھے اور ٹنڈا ان مقدمات
میں ملزم تھے۔سرکاری وکیل سے پوچھا کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹنڈا کو کس بنیاد پر بری کیا گیا، فیصلہ دیکھ کر تبصرہ کریں گے۔
سی بی آئی نے ٹنڈا کو ان دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مانا تھا اور انہیں 2013 میں نیپال کی سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹنڈا کے خلاف ملک کے مختلف مقامات پر دہشت گردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ٹنڈا پر نوجوانوں کو ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے کے لئے تربیت دینے کےالزامات ہیں۔