the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی،30دسمبر(یواین آئی)مہاراشٹر کی تین سیاسی پارٹیوں کانگریس،این سی پی اور شیوسیناپر مشتمل مخلوط حکومت مہاوکاس اگھاڑی کے قیام کے ایک ماہ بعد آج یہاں ریاستی کابینہ میں توسیع عمل میں آئی جس کے دوران گورنر بھگت کوشیاری نے36 نئے وزراء کو حلف اور رازداری کا حلف دلایا جس میں این سی پی کے لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کا حلف لیا جبکہ کل ملا کر کابینی اور ریاستی درجہ کے36؍وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی اس موقع پرجن وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی ہے ،ان کا تعلق شیوسینا، کانگریس اور این سی پی سے ہے۔
شیوسینا
رویندر رائیکر، شیوسینا کے تیز طرار رکن اسمبلی ہیں یہ ممبئی کے مضافات جوگیشوری علاقے سے سینا رکن اسمبلی ہیں۔ سابق بی جے پی حکومت میں ریاستی درجے کے وزیررہے تھے۔
جبکہ اودئے سامنت سرکاری ادارے مہاڈا کے چیئرمن ہیں اور خطہ کوکن سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کانگریس حکومت میں وہ



ریاستی وزیر تھے۔گلاب راو پاٹل کا تعلق جلگاوں سے ہے ،یہ بھی پچھلی حکومت میں وزیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔دادابھوسے۔۔شہر مالیگاوں کے آوٹر سے تیسری مرتبہ شیوسینا کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے ہیں ۔ اس سے قبل وہ مہاراشٹر حکومت میں وزیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔انیل پرب شیوسینا کے قانون ساز کونسل کے رکن ہیں پیشے سے وکیل ہیںاور عدالتوں میں شیوسینا کے سیاسی معاملات کی یہی دیکھ ریکھ کرتے ہیں۔
شیوسینا کے سنئیردیواکر راوتے۔ممبئی کے سابق میئر رہ چکے ہیں۔۱۹۹۵ سے۱۹۹۹ کے درمیان وہ کابینی درجے کے وزیر تھے فی الوقت وہ قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔
کانگریس سے اشوک چوہان نے حلف لیا ،وہ سابق وزیر اعلی ہیں۔ مراٹھواڑہ کے ناندیڑ شہر کے بھوکر حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی منتخب ہوئےہیں ۔اقلیت دوست و رہنما ہے۔
پرتھو راج چوہان۔۔۔ سابق مرکزی وزیر و مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی بھی ہیں۔ستارہ ضلع کے کراڑ حلقے انتخاب سے رکن اسمبلی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.