the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 9 دسمبر(یواین آئی) ہندوستانی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے تینوں افواج کی ایک مشترکہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس کی سربراہی ایئر مارشل مانوندر سنگھ کریں گے جو فضائیہ کے ٹریننگ کمان کے آفیسر کمانڈنگ ان چیف ہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تمل ناڈو کے کنور میں ہیلی کاپٹر حادثے پر جمعرات کو ایوان زیریں لوک سبھا اورایوان بالا راجیہ سبھا میں اپنے بیان میں یہ جانکاری دی۔ وزیر دفاع نے ایوان کی جانب سے جنرل راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر فوجی افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار



کیا۔
انہوں نے دونوں ایوانوں سے کہا، ’’چیف آف ڈیفنس اسٹاف (جنرل راوت) کی آخری رسومات پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائیں گی۔ حادثے کی تحقیقات کے بارے میں انہوں نے کہا ’’ ہندوستانی فضائیہ نے واقعہ کے سلسلے میں ایئر مارشل مانوندر سنگھ، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ٹریننگ کمانڈ کی سربراہی میں واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے‘‘۔
اپنے بیان میں، وزیر دفاع نے کہا’’یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ میں آپ کو 8 دسمبر کی سہ پہر فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کی افسوسناک خبر پہنچانے کے لیے آپ کے درمیان کھڑا ہوںجس میں ہندوستان کے اولین چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر میں سوار تھے‘‘۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.