نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ وبا کے وقت سامان کے ٹرانسپورٹ میں ہندوستانی فضائیہ کی کوششوں کو زیادہ رفتار اور سلامتی کے ساتھ بڑے پیمانے پر کرنے کی ضروت کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی نے آج یہاں وزیراعظم کی رہائش گاہ میں ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش سنگھ بھدوریا سے کووڈ عالمی وبا میں فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی معلومات دی۔
اس میٹنگ میں ایئرچیف مارشل بھدوریا نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ
فضائیہ 24 گھنٹے فعال ہے، ملک اور بیرون ملک سے اپنے بیڑے کے بیڑے طیاروں کے ذریعے کووڈ سے متعلق اشیاء کے ٹرانسپورٹ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ کرو ممبران کو اسی کے حساب سے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ آکسیجن ٹینکر اور ضروری اشیاء کے ٹرانسپورٹ کا کام زیادہ رفتار اور سلامتی کے ساتھ بڑے پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کا اس طرح سے کیا جائے کہ فضائیہ کے جوان اور افسر وائرس کے شکار نہ ہوں اور اشیاء کی نقل و حمل بھی مکمل حفاظت کے ساتھ ہو۔