نئی دہلی ،:-فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے آج کہا کہ ڈوکلام سے ملحقہ چمبی گھاٹی میں ابھی بھی چینی فوجی موجودہیں حالانکہ دونوں فوجیں آمنے سامنے نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی تعطل ہے ۔
ایئرچیف مارشل نے فضائیہ کے دن 8اکتوبر کے موقع سے پہلے یہاں سالانہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں یہ بھی
کہا کہ چاہے ہندستانی فضائیہ کے پاس جنگی طیاروں کے 42اسکواڈرن کی مقررہ تعداد نہ ہو لیکن اس کے پاس دو محاذوں پر ایک ساتھ جنگ سے نمٹنے کے لئے ’بی پلان ‘ ہے ۔
ڈوکلام تعطل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’دونوں فوجیں آمنے سامنے نہیں ہیں لیکن چمبی گھاٹی میں انکے (چین )فوجی اب بھی موجود ہیں ۔