حیدرآباد/13مارچ(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کو لیکر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اپنی حمایت دینے کی خواہش ظاہر کی ہے، اسدالدین اویسی نے منگل کو ایک ریلی میں کہا تھا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی پارٹی کو ریاست کی 25 لوک سبھا سیٹوں پر اے آئی ایم آئی ایم کی حمایت ملے گی، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے ووٹ ضرور ڈالنے کی اپیل
کی.
رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ آندھراپردیش کی 25 لوک سبھا سیٹوں پر ایم آئی ایم کی حمایت وائی ایس آر پارٹی کے ساتھ ہے، انہوں نے لوگوں سے کہا کہ آپ سبھی جگن موہن ریڈی کی پارٹی کوووٹ دیں- ساتھ ہی تلنگانہ سے انتخاب لڑنے والے ایم آئی ایم کے امیدواروں کو بھی ووٹ دیں- وہیں رمضان کے دوران لوک سبھا انتخابات کو لیکر چل رہی سیاست پر اسدالدین اویسی نے کہا میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ رمضان کو کسی بھی وجہ سے انتخابات سے نہ جوڑیں.