اعتماد:
حیدرآباد : کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی نے یوم آزادی کے موقع پر، ملک کی آزادی کی 77 ویں تقریب میں حصہ لیتے ہوئے حیدرآباد کے پرانے شہر کے مختلف مقامات پر انتہائی خوشی کے ساتھ ترنگے کی پرچم
کشائی کی ۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی بیرسٹر اسدالدین اویسی نے تاریخی چارمینار کے قریب مدینہ سرکل پر ترنگالہرایا۔ اس موقع پر صدر صاحب کے ہمراہ پھترگٹی کارپوریٹر سوہیل قادری، محمد کیاپ مارٹ کے مالک محمد الیاس بخاری و دیگر پارٹی کارکن اور عوام نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔