حیدرآباد/16جنوری(اعتماد) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے 16 جنوری شام 5 بجے راج بھون میں عبوری اسپیکر اسمبلی ممتاز احمد خان کو عہدہ ورازداری کا حلف دلایا، ممتاز احمد خان نے خدا کے نام سے
اردو زبان میں حلف لیا، اس تقریب میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، سینئر سیول و وپولیس آفیسر، سیاسی قائدین ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی شرکت کی، شرکت کرنے والوں میں رکن پارلیمنٹ و صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی و مجلس کے ایم ایل اے شامل تھے-