جے پور، 31 مئی (ذرائع) اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی منگل کو دارالحکومت جے پور کے دورے پر تھے۔ اس دوران یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم راجستھان کی تمام سیٹوں سے الیکشن لڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج یہاں ہم 6 ارکان پر مشتمل کور کمیٹی کا اعلان کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان جولائی کے آخر تک کر
دیا جائے گا۔
اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ راجستھان حکومت پر بھی شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ آج خواجہ حسن معین الدین چشتی کی درگاہ کے بارے میں بیان بازی کی جا رہی ہے، لیکن کانگریس کا ایک بھی نمائندہ اس پورے معاملے میں کچھ بھی نہیں کہا- ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں میں اے آئی ایم آئی ایم کی مقبولیت بہت زیادہ نظر آرہی ہے، اس لیے ہمیں اے آئی ایم آئی ایم کو صرف اقلیتوں کی نشستوں تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔