(راست)
حلقہ اسمبلی نام پلی سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سابق مئیر اور ایم ایل اے امیدوار ماجد حسین نے 1500 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی، انہوں نے اپنے مخالفین بشمول فیروز خان کو زبردست شکست دی- اس مرتبہ حلقہ اسمبلی نام پلی سے جملہ 34 امیدواروں نے انتخاب میں حصہ
لیا-
ماجد حسین نے پہلی مرتبہ مجلس کی جانب سے رکن اسمبلی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا اور اپنی جیت درج کی-
نام پلی حلقہ بننے کے بعد مجلس سے ایک مرتبہ وراثت رسول خان اور 2 مرتبہ جعفرحسین معراج نے کامیابی حاصل کی، اب چوتھی مرتبہ ماجد حسین نے جیت درج کرتے ہوئے مجلس کو مسلسل کامیاب بنایا-