(راست)
حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی جعفرحسین معراج نے 808 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
اس مرتبہ یاقوت پورہ حلقے سے 27 امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا جن
کو مجلس کی کامیابی کے بعد شکست کا سامنا ہے۔
جعفر حسین معراج نے مجلس کے امیدوار کے طور پر تیسری مرتبہ رکن اسمبلی کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا، انہوں نے 2 مرتبہ نام پلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی اور تیسری مرتبہ انہوں نے یاقوت پورہ سے انتخاب لڑا اور کامیاب ہوئے۔