نئی دہلی ،18اکتوبر(ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل جنگی طیارہ سودے کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی پر طنزکیاہے اور کہاہے کہ اس میں انکی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی وجہ سے ملک کے پائلٹوں کو فرانس کے کباڑ سے بنے جگوار طیاروں کو ہی اڑانا پڑیگا۔
مسٹر گاندھی نے جمعرات کو ٹوئیٹ کیا،"وزیراعظم کی بڑے پیمانے پر
بدعنوانی کے لئے شکریہ ،جس کی وجہ سے دنیا میں ہندستان کے بہترین پائلٹوں کو اب ہندستان میں بنے طیاروں کو اڑانے کے بجائے فرانس کے کباڑ خانہ سے کل پرزے جمع کرکے تیار کئے گئے جگوار طیارے اڑانے پڑیں گے ۔"
اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ دنیا کے تقریبا سبھی ممالک جگوار طیاروں کو چھوڑ چکے ہیں اور فرانس کی فضائیہ نے بھی ان طیاروں کو اپنے کباڑ خانہ میں ڈال دیاہے ۔