the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
پی ٹی آئی

ممبئی:راہول گاندھی کی نیائے یاترا سے پہلے مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر ملند دیورا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ملند آنجہانی سینئر کانگریس لیڈر مرلی دیورا کے بیٹے ہیں۔ ملند نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفیٰ کی جانکاری دی۔ وہ شیوسینا شندے کے دھڑے میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا – آج میرے سیاسی سفر کا ایک اہم باب ختم ہوا۔ میں نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ پارٹی سے میرے خاندان کا 55 سالہ رشتہ ختم ہو گیا۔ ہفتہ کو جب ملند کے پارٹی چھوڑنے کی خبر میڈیا میں آئی تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایسا کچھ نہیں کر رہے ہیں۔
ملند دیورا پارٹی چھوڑنے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا کہ استعفیٰ دینے کا وقت وزیراعظم نریندر مودی نے طے کیا ہے۔ ان کے والد مرلی دیورا کانگریس کے بڑے لیڈر تھے۔ ان کی تمام جماعتوں سے دوستی تھی لیکن وہ کانگریس کے ثابت قدم اور پرعزم رہنما تھے۔
ملند دیورا مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر مرلی دیورا کے بیٹے ہیں۔ مرلی دیورا مرکزی حکومت میں وزیر تھے۔ کانگریس ہمیشہ ممبئی جنوبی سیٹ سے جیتی ہے اور دیورا خاندان کئی سالوں سے اس پارلیمانی حلقے سے جڑا ہوا ہے۔ لیکن اس سیٹ سے ایم پی ادھو گروپ لیڈر اروند ساونت ہیں۔ ساونت اس سیٹ سے دو بار منتخب ہو چکے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپوزیشن اتحاد I.N.D.I.A میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بحث ہو رہی ہے۔ ادھو دھڑے کی پارٹی شیوسینا (یو بی ٹی) بھی اس اتحاد میں شامل ہے۔



ان کے لیڈر اروند ساونت اس سیٹ سے دو بار جیت چکے ہیں۔ ایسے میں ادھو یہ سیٹ کانگریس کو نہیں دینا چاہتے تھے۔ حکمت عملی کے ماہرین کا خیال ہے کہ اتحاد کی وجہ سے ملند دیورا کو کانگریس سے ٹکٹ نہیں ملے گا۔
جمعہ 12 جنوری کو کانگریس کے عہدیداروں کی میٹنگ گروارے کلب اور ممبئی کانگریس کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ دیورا نے ان دونوں میٹنگوں میں شرکت نہیں کی۔ پارٹی کے کئی رہنماؤں نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں میٹنگ میں شرکت کے لئے کہا، لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ تب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ کانگریس چھوڑ سکتے ہیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا - دیورا نے جمعہ کو مجھ سے فون پر بات کی تھی اور درخواست کی تھی کہ وہ جنوبی ممبئی لوک سبھا سیٹ پر ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا (یو بی ٹی) کے دعوے پر راہل گاندھی سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ ہیں ملند دیورا اور ان کے والد مرلی دیورا دونوں ممبئی ساؤتھ سے ایم پی رہ چکے ہیں۔
ملند دیورا نے مجھے جمعہ کی صبح 8:52 پر میسج کیا اور پھر دوپہر 2:47 پر میں نے جواب دیا - کیا آپ سوئچ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں؟ 2:48 پر اس کا پیغام آیا - کیا آپ سے بات کرنا ممکن نہیں؟ میں نے کہا کہ میں آپ کو کال کروں گا اور 3:40 پر میں نے اس سے بات کی۔
رمیش نے الزام لگایا کہ بظاہر یہ سب دھوکہ ہے اور انہوں نےجانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ ان کی روانگی کے اعلان کا وقت بظاہر وزیراعظم نے طے کیا تھا۔ رمیش نے یہ بھی کہاکہ کون ملند… میں ان کے والد مرلی دیورا کو جانتا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.