ذرائع:
حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے پیر کے روز اعلان کیا کہ 18 ستمبر کی صبح 6 بجے سے 30 ستمبر کی صبح 6 بجے تک سڑکوں اور عوامی مقامات پر پٹاخے جلانے پر سختی سے ممانعت ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے گنیش تہوار کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے امن و سکون برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی۔
عوامی مقامات پر پٹاخے پھوڑنے پر پابندی کو نافذ کرنے کے احکامات پولیس کمشنر نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران جاری کیے تھے۔
دریں اثنا، پولس گنیش تہوار اور وسرجن جلوس کے دوران امن برقرار
رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، خاص طور پر کیونکہ اس سال گنیش وسرجن کی تاریخیں حیدرآباد میں میلاد النبی سے ملتی ہیں۔ دونوں تہوار 28 ستمبر کو منائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ گنیش وسرجن کی تاریخ مقرر ہے، میلاد النبی کی تاریخ چاند نظر آنے پر منحصر ہے۔
حیدرآباد میں امن کو یقینی بنانے کے لیے سیرت النبی اکیڈمی، مرکزی انجمن قادریہ اور سنی یونائیٹڈ فورم آف انڈیا سمیت کئی مذہبی تنظیموں نے اس سال میلاد النبی کا جلوس نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی بجائے مساجد میں جاکر اور غریبوں کی مدد کرکے میلاد النبی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔