the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی" 5دسمبر (ایجنسی) مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے اگستا ویسٹ لینڈ معاملے میں بچولیہ کرشچین مشل کو پانچ دنوں کی سی بی آئی حراست میں بھیج دیا ہے۔ مشل کومنگل کی رات دوبئی سے حوالگی کے ذریعہ ہندوستان لایا گیا تھا۔ اسے آج پٹیالہ ہاوس میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مشیل کو پانچ دنوں کی سی بی آئی حراست میں بھیج دیا۔

سی بی آئی کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے وکیل ڈی پی سنگھ نے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری ہورہی ہے اور وہ مشیل سے پوچھ گچھ کے لئے حراست چاہتے ہیں۔ مشیل کی حوالگی کی منظوری پچھلے ماہ ہی ملی تھی۔
مشیل کی طرف سے عدالت میں حاضر ہوئے وکیل الزو کے جوسف نے ضمانت کی عرضی دائر کی ۔ عدالت نے اگلی سماعت تک ضمانت کی عرضی ملتوی کردی ۔ عدالت نے وکیل کو مشیل سے صبح سے ایک گھنٹے اور شام کو ایک گھنے ملاقات کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس دوران وہ موکل سے صلاح و مشورہ کرسکیں گے۔

یہ معاملہ اٹلی کی کمپنی اگستا ویسٹ لینڈ کے ساتھ ہیلی کاپٹر سودے سے متعلق ہے ۔مشیل پر الزام ہے کہ اس سودے میں اسے مبینہ رشوت کے طور پر سوا دو سو کروڑ روپے ملے ہیں۔ سی بی آئی نے اس سے منگل کی رات اپنے ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کی۔ اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر کا سودا مرکز میں من موہن سنگھ کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور میں 2007میں ہوا ۔ اس کے تحت مجموعی طورپر بارہ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر خریدنے کا سودا کیا گیا تھا۔ رشوت کا الزام لگنے پر چھ سال بعد ہیلی کاپٹر سودے کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردیا گیا تھا۔

54سالہ مشیل کو انٹرپول کے نوٹس کے بعد گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے ہندوستان لانے میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کا اہم رول رہا ۔مسٹر ڈوبال کی نگرانی میں ہی مشیل کی حوالگی کی کارروائی مکمل کی گئی۔ اس معاملے میں 2016 میں فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی گرفتار بھی کئے جاچکے ہیں۔ فی الحال و ہ ضمانت پر ہیں۔ رافیل جنگی طیارہ سودے کے سلسلے میں اپوزیشن کے الزامات کا سامنا کررہی نریندر مودی حکومت کو مشیل کے حوالگی سے تھوڑی راحت ملنے کی امید ہے۔

 

Delhi: Christian Michel, alleged middleman in AgustaWestland chopper deal, brought to CBI headquarter after being extradited from UAE

98 people are talking about this
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.