نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے کہا کہ اگنی پتھ نوجوانوں کو بے روزگار کرنے اور ملک کے ساتھ دھوکہ کرنے کا منصوبہ ہے سینئر عام آدمی پارٹی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پورے ملک میں نوجوانوں کی تحریک چل رہی ہے۔ ان کا غصہ پورے ملک میں دیکھا جا رہا ہے فوج میں اتر پردیش، بہار، ہریانہ، راجستھان، پنجاب، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش سے بڑی تعداد میں نوجوان بھرتی ہوتے ہیں، وہ اس فیصلے سے ناراض ہیں۔ پچھلے دو تین روز سے فوج کے تمام سابق افسران کے بیانات آئے۔ ملک کے دفاعی ماہرین کے بیانات سننے کے بعد ہی ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف نوجوانوں کو بے روزگار کرنے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ یہ نریندر مودی کا بھارت ماتا کی
سلامتی سے سمجھوتہ غداری کرنے کا نریندر مودی کا منصوبہ ہے۔ یہ ہندستان کی فوج ، ہندستان کے وقار کے ساتھ غداری ہے۔ یہ غداری بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی حکومت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے دفاعی ماہر پی کے سہگل سمیت کئی سابق فوجی افسران کے بیانات سنے ہیں جو اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ کسی بھی بڑے آپریشن کے لیے ہمیں ایک مضبوط سپاہی کی ضرورت ہوتی ہے جو 06 سے 8 سال تک فوج میں خدمات انجام دے چکا ہو۔ کسی بھی بڑے آپریشن میں فوج میں کم از کم 05 سال خدمات انجام دینے والا سپاہی لگایا جاتا ہے۔ نئے فوجیوں کو پیچھے رکھا جاتا ہے اور تربیت یافتہ سپاہیوں کو آگے رکھا جاتا ہے۔ اگر کوئی امن فوج بیرون ملک بھی بھیجنی ہو تو فوج میں پانچ سال خدمات انجام دینے والوں کو بھیجا جاتا ہے۔