the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سری نگر ، 9 مئی (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر میں محکمہ سیاحت نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گلمرگ روڑ پر گذشتہ روز پتھراؤ کے ایک واقعہ میں تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے جواں سال سیاح کی موت واقع ہوجانے کے واقعہ کے تناظر میں سیاحوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری کردیے ہیں۔
محکمہ سیاحت نے ہیلپ لائن نمبرات پر مشتمل یہ فہرست اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز پر اپ لوڈ کردی ہے۔ محکمہ سیاحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر میں موجود سیاحوں اور یہاں آنے والے سیاحوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نہ گھبرائیں۔ انہوں نے بتایا ’اپنی نوعیت کے پہلے بدقسمت واقعہ کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے ہیلپ لائن نمبرات کو چالو کردیا ہے۔ اس کے علاوہ سیاحوں کی آزادانہ نقل وحرکت اور پرسکون قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام اہم سیاحتی مقامات پر اپنے دفاتر اور ٹورسٹ پولیس کو متحرک کردیا ہے۔
سیاحوں



سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نہ گھبرائیں‘۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں واقع سیاحوں کا استقبالی مرکز (ٹی آر سی) سیاحوں کی مدد کے لئے چوبیسوں گھنٹے کھلا رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیلپ لائن نمبرات کی مختلف ذرائع سے وسیع تشہیر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ناربل میں عالمی شہرت یافتہ سکی ریزارٹ گلمرگ کی طرف جانے والی سڑک پر پیر کے روز پیش آنے والے پتھراؤ کے ایک واقعہ میں جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک 22 سالہ سیاح کی موت واقع ہوئی۔
اس واقعہ میں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سمیت چاردیگر افراد بھی زخمی ہوئے ۔ کشمیر میں مین اسٹریم اور علیحدگی پسند جماعتوں کے قائدین نے پتھراؤ کے نتیجے میں سیاح کی موت واقع ہوجانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ظ ح بٹ۔ شا پ۔ 0840

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.