ذرائع:
حیدرآباد:چیف منسٹرریونت ریڈی غیرملکی دورے کے بعدحیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔واضح رہےکہ ریونت ریڈی نےریاستی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سریدھر بابو کے ہمراہ 15 تا18جنوری سوئٹزرلینڈ کے داووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی۔
سی ایم او کے پرنسپل سکریٹری شیشادری، آئی ٹی کے پرنسپل سکریٹری جیش رنجن اور دیگر عہدیداروں نے اس دورے میں حصہ لیا۔
داووس کے اپنے دورے کےتحت انہوں نے مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ بات چیت اور اتفاق کیا اور تقریباً 40 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری حاصل کی۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی، آئی اے ایس افسران داناکشور، امرپالی اور دیگر 18جنوری کو لندن گئے تھے۔
اوراتوار کو دبئی
کادورہ کیاتھا۔
چیف منسٹر جنہوں نے لندن اور دبئی دونوں میں بہت سے صنعت کاروں سے ملاقات کی اور ان سے ریاست تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کو کہا۔
آج حیدرآباد پہنچنے کے بعدگورنمنٹ پروٹوکول ایڈوائزر ہرکارا وینوگوپال راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خیرمقدم کیا جو اپنے غیر ملکی دورے کے بعد حیدرآبادتشریف لائے ہیں۔
ہرکارا وینوگوپال نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مبارکباد دی جنہوں نے داووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی اور ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری لانے کی کوششیں کیں اور اپنے دورہ کو کامیاب بنایا۔
ریونت ریڈی جنہوں نے لندن اور دبئی کے اپنے دوروں کے دوران کئی پروگراموں میں شرکت کی، ریاست میں اپنی کامیاب واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔