جیور(گوتم بدھ نگر):25نومبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس سے اترپردیش کو سات دہائیوں بعد وہ ملنا شروع ہوا ہے جس کا وہ حقدار تھا مسٹر مودی نے دہلی سے وابستہ ریاست کے ضلع گوتم بدھ نگر کے جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدر کا نیا ہندوستان آج ایک سے بڑھ کر ایک بہترین جدید ڈھانچے تیار کررہا ہے۔ بہتر سڑکیں، بہتر ریل نیٹورک، بہتر ائیر پورٹ یہ صرف ڈھاے کھڑا کرنے کا پروجکٹ نہیں
ہوتےہیں بلکہ یہ پورے خطے کو نیا سمت فراہم کرتے ہیں۔ اور لوگوں کی زندگی پوری طرح سے بدل دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بنے گا۔ یہ اس پورے خطے کو قومی سرگرمی ماسٹر پلان کا ایک طاقت وار عکس تیارے گے گا۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ کی تعمیر کے دوران روزگار کے ہزاروں مواقع ملتے ہیں۔ ائیر پورٹ کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لئے بھی مغربی اترپردیش کے ہزاروں لوگوں کو نیا روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے، میٹرو،ریل، ڈی ایف سی وغیرہ سے جڑا ہوا یہ ائیر پورٹ کنکٹی وٹی کے معاملے میں ملک کا مثالی ایئر پورٹ ہوگا۔