: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
علی گڑھ/24اپریل(ایجنسی) سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے آج یہ کہتے ہوئے کانگریس پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا کہ کانگریس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہیں، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک پروگرام کے دوران ایک طالب علم کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر مدافعت کی کوشش کے باوجود خورشید نے کہا کہ یہ سیاسی سوال ہے، یقیننا ہمارے ہاتھ
خون سے آلودہ ہیں میں بھی کانگریس کا ایک حصہ ہوں چنانچہ مجھے کہنے دیجئے کہ ہمارے ہاتھ خون سے آلودہ ہیں- یہی وجہ ہے کہ آپ ہم سے یہ کہنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اگر کوئی آپ پر حملہ کرتا ہے تو ہم یقننا بچانے کے لیے آفے نہیں آئیں گے، طالب علم نے سابق مرکزی وزیر سےسوال کیا تھا کہ کاگنری کس طرح اپنے ہاتھوں پر لگے مسلمانوں کے خون کے دھبوں کو صاف کرپائے گی-