the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر سے آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد پتھراؤ اور امن و امان سے متعلق 190 معاملات میں 765 افراد کو گرفتار کیا گیا وزیر مملکت برائے امور برائے داخلہ کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر سے آئین کی دفعہ 370 کو 5 اگست کو ہٹانے کے بعد سے پتھراؤ اور امن و امان سے متعلق 190 مقدمات میں 765 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری سے 4 اگست تک ایسے 361 معاملات درج کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پتھراؤ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے میں بھی کافی کامیابی حاصل کی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وادی کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات کے پیچھے علیحدگی پسند تنظیمیں اور حریت سے وابستہ افراد ملوث ہیں۔



انہوں نے کہا کہ قومی تفتیشی ایجنسی نے دہشت گردی کی مالی اعانت کے معاملات میں اب تک 18 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ اگست سے اکتوبر تک ، جموں و کشمیر میں سرحد پار سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگ ​​بندی کی 950 خلاف ورزیاں ہوئیں۔
گزشتہ 5 اگست سے اسکولوں میں طلبا کی اوسط حاضری کے بارے میں پوچھے جانے پر ، انہوں نے کہا کہ اس وقت اسکولوں میں طلبا کی حاضری 99.7 فیصد ہے۔ ابتدا میں طلبہ کی حاضری کم تھی جو آہستہ آہستہ بڑھتی گئی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں جموں و کشمیر کے حوالے سے سیاحوں کو کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے اور گذشتہ چھ ماہ کے دوران 34 لاکھ 10 ہزار 219 سیاح وہاں گئے ، جن میں 12 ہزار 934 غیر ملکی تھے۔ اس دوران سیاحت نے 25 کروڑ 12 لاکھ روپے کمائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.