نئی دہلی، 26 فروری (ایجنسی) پاکستان مقبوضہ کشمیر میں آج کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے بڑے تریتی کیمپ پر قہر برپا کرنے والے فضائیہ کے طیاروں نے 1999 کی کارگل لڑائی میں بھی پاکستان کے دانت کھٹے کیے تھے اور ہزاروں فٹ اونچی چوٹیوں پر قبضہ جمانے والے دہشت گردوں اور پاکستانی فوجیوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔
پلوامہ حملے کا بدلا لینے کے مشن پر نکلے 12 میراج
طیاروں نے آج علیٰ الصباح پاک مقبوضہ کشمیر میں گھس کر بالاکوٹ میں جیش محمد کے ایک بڑے تربیتی کیمپ کے ایک ٹھکانے کو لیزر گائڈیڈ بموں سے نیست و نابود کر دیا۔ اس کاروائی میں کم از کم 200 دہشت گردوں کے مارے جانے کا امکان ہے۔
میراج ہندوستانی فضائیہ کا اہم جنگی طیارہ ہے اور بھارت نے 1958 میں پاکستان کے ایف 16 طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے فرانس سے میراج 2000 طیارے خریدے تھے۔ میراج بھی اسی دسالٹ ایوی ایشن کمپنی نے بنائے تھے جو ابھی ہندوستان کے لیے رافیل جنگی طیارہ بنا رہی ہے۔