امیٹھی۔ کانگریس صدر بننے کے بعد راہل گاندھی پہلی بار اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے دو روزہ دورے پر 15 جنوری کو یہاں پہنچیں گے۔ پارٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسٹر گاندھی صدر بننے کے بعد پہلی بار 15 جنوری کو لکھنؤ ہوائی اڈے پہنچیں گے۔ وہاں سے رائے بریلی کے سلون اسمبلی حلقہ میں ایک پروگرام میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد مسٹر گاندھی امیٹھی کے لئے روانہ ہوں گے۔
right;">
امیٹھی میں وہ پارٹی کے کارکنوں سے ملاقات کریں گے اور بعد میں منشي گنج گیسٹ ہاؤس میں رات میں آرام کریں گے۔ وہ اگلے دن 16 جنوری کو منشي گنج گیسٹ ہاؤس سے مسافر خانہ کے لئے روانہ ہوں گے، جہاں پر استقبالیہ پروگرام ہے۔
مسٹر گاندھی گوری گنج میں استقبالیہ پروگرام اور پھر جامو، جگدیش پور، انهونا، شاه مئو سےمروتا ہوتے ہوئے لکھنؤ سے دہلی روانہ ہو جائیں گے۔