نئی دہلی۔ ہتک عزت معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے اکالی دل کے لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا سے خط لکھ کر معافی مانگنے کو لے کر عام آدمی پارٹی کی پنجاب یونٹ میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسی ضمن میں پارٹی کے پنجاب کے صدر بھگونت مان نے استعفی دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منشیات اور بدعنوانی کے خلاف ان کی لڑائی جاری رہے گی۔
اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سكھپال کھیہرا اور سابق صحافی اور سینئر ممبر اسمبلی کنور سندھو نے کھلے عام ٹویٹ کرکے کیجریوال کو گھیرتے ہوئے بکرم سنگھ مجیٹھیا سے
مانگی گئی معافی کو پنجاب کے عوام سے دھوکہ بتایا اور پنجاب کے عوام سے معافی مانگی۔
بتا دیں کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی، وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش سمیت کئی لیڈروں نے اروند کیجریوال کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ دہلی حکومت اور سی ایم کے قریبی ذرائع کے مطابق، ہتک عزت کے مقدمات کی سماعت کی وجہ سے عدالت میں کیجریوال کو روزانہ گھنٹوں برباد کرنے پڑ رہے ہیں جس کا اثر انتظامیہ کے کام کاج پر پڑ رہا ہے۔ لہذا اب اروند کیجریوال کی کوشش ہے کہ بات چیت اور معافی کے ذریعے تمام معاملے ختم ہوں۔ اسی کے تحت انہوں نے مجیٹھیا سے معافی مانگی ہے۔