نئی دہلی،23مارچ(ذرائع) مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منگل کو اعلان کیا کہ یکم اپریل سے 45 سال سے زیادہ عمر کا ہر شہری کورونا ویکسین حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ کابینہ نے ٹاسک فورس اور ماہرین کی صلاح کی بنیاد پر لیا ہے-
جاویڈکر نے
کہا، میری سبھی شہریوں سے گذارش ہے کہ جو 45 سال کے اوپر کے ہیں وہ ویکسین لینے کے لیے رجسٹرر کریں- بتادیں کہ اب تک صرف 45 سے 60 سال تک عمر کے لوگوں کو کورونا کی خوراک دی جارہی تھی- حکومت کے اس قدم سے ٹیکہ مہم میں تیزی آسکے گی اور فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا-