احمد آباد، 20 نومبر :- گجرات انتخابات کے لئے اپوزیشن پارٹی کانگریس کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے کے بعد دیر رات پاٹيدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس) کے ایک گروپ کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے سبب پارٹی کے ریاستی صدر دفتر اور ریاستی صدر
بھرت سنگھ سولنکی کی رہائش گاہ پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
ادھر سورت میں ’پاس‘ کے حامیوں نے دیر رات کانگریس کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
وہاں کرسیاںاور بینرز وغیرہ توڑ دیئے گئے۔