سری نگر ، 24 جون -: وادی کشمیر میں دو دنوں تک معطل رہنے والی ریل خدمات ہفتہ کی صبح بحال کردی گئیں۔
یہ خدمات 22 جون کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں ایک مسلح تصادم کے دوران تین مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والے پرتشدد احتجاجی
مظاہروں میں ایک عام نوجوان کے ہلاک ہونے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل کردی گئی تھیں۔
تاہم وادی میں جمعہ کو علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے دی گئی احتجاج کی کال کے پیش نظر ریل خدمات کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رکھا گیا تھا