ذرائع:
عادل آباد: مہاتما جیوتی با پھولے ریزیڈنشیل اسکول کے طلباء بطور احتجاج سڑک پر اتر آئے ۔ اسکول پرنسپل سنگیتا کی ہراسانی سے تنگ ہوکر مہاتما جیوتی با پھولے ریزیڈنشیل اسکول کے طلباء جمعرات کی صبح تین بجے اسکول سے 5 کلومیٹر پیدل چل کر عادل آباد ضلع مستقر کے ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن پہونچ کر اسکول پرنسپل سنگیتا کو ہٹانے اور اسکول میں مناسب
سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا۔۔طلباء نے پرنسپل پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا ۔ طلباء نے اپنی شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کھانے کے معیار کے بارے میں پوچھتے ہیں تو انہیں اسکول سے ٹی سی دے دینے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔۔انہوں نے فیصلہ کیا کہ جب تک انصاف نہیں ملتا وہ اسکول واپس نہیں جائینگے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلباء نے تفصیلات کا انکشاف کیا۔