the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ہنوئی، 28 اگست (یواین آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ اقتصادی خوشحالی اور سمندری سیکورٹی دونوں بہت اہم ہیں اور سیکورٹی کے نقطہ نظر سے غیر روایتی اور نئے ابھرتے چیلنجز کا مل کر سامنا کرنا ہے۔
مسز سوراج نے ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں تیسری بحر ہند کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم سمندری امن و استحکام کے بغیر بحر ہند کے وسائل سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ اقتصادی خوشحالی اور سمندری سیکورٹی ضروری ہے۔ سلامتی ایک عالمگیر نظریہ ہے جس میں روایتی، غیر روایتی اور اس علاقے میں ابھر رہے نئے خطرات شامل ہیں'۔
انهوں نے اس تناظر میں سمندری دہشت گردی، اسمگلنگ، بین الاقوامی جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی نقل مکانی، سمندری علاقے میں ڈکیتی،



سمندری علاقے میں غیر قانونی نجی سیکورٹی کمپنیوں کی بھرمار اور حساس اشیاء کی ترسیل کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا، "یہ واضح ہے کہ جو لوگ اس علاقے میں رہتے ہیں ان کی بحر ہند میں امن وامان، استحکام اور خوشحالی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ صرف اجتماعی کوششوں کے ذریعے سے ہی اس علاقے کے چیلنجوں سے ہم نمٹ سکتے ہیں۔ اس خظہ میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہماری خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات ہے.ہمارا خیال ہے کہ مختلف حالات کے باوجود ہم جن چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں، وہ بہت ملتے جلتے ہیں۔ اس علاقے کے لئے ہمار ا نظریہ تعاون اور اجتماعی کارروائی کی ہے'۔
قابل ذکر ہے کہ مسز سوراج ویت نام اورکمبوڈیا کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون کو مضبوط کرنے کے مقصد سے دونوں ممالک کے چار روزہ دورے پر ہیں اور وہ پہلے مرحلہ میں ویت نام پہنچی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.