: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 18 اکتوبر(ذرائع) طلباء اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مقصد سے ایک اہم اقدام میں، تلنگانہ حکومت نے نجی صنعتی تنظیموں کے ساتھ شراکت میں ینگ انڈیا تلنگانہ سکلز یونیورسٹی قائم کی ہے۔ اڈانی گروپ نے اس اقدام کے لیے 100 کروڑ کا
فراخدلانہ عطیہ دیا ہے۔اڈانی فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے جس کی قیادت اڈانی گروپ کے چیرمین گوتم اڈانی کے نمائندوں نے کی، تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور عطیہ کا چیک حوالے کیا۔اس موقع پر چیف سکریٹری شانتی کماری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔