the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

بلقیس بانو کیس کے حوالے سے اس وقت بحث کا بازار گرم ہے، حال ہی میں سپریم کورٹ نے اس کیس کے تعلق سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 11 مجرموں کی رہائی کو مسترد کر دیا ہے۔
اب ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے بلقیس بانو کیس کے حوالے سے فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم اس دوران اداکارہ کو کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
بلقیس بانو کیس کافی عرصے سے موضوع بحث ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلقیس بانو کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ اس دوران تیجس اداکارہ کنگنا رناوت



نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اس معاملے کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔
اس ٹویٹ میں کنگنا نے بلقیس بانو کیس پر فلم بنانے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس کیس پر فلم بنانا چاہتی ہیں اور تین سال سے اس معاملے کے سکرپٹ پر کام کر رہی ہیں۔
لیکن تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے رابطہ کرنے کے بعد بھی کسی نہ کسی وجہ سے انہیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے اس فلم کا کام درمیان میں ہی رک گیا ہے۔ اس طرح کنگنا رناوت نے بلقیس بانو کیس پر فلم بنانے کے حوالے سے بڑا اپ ڈیٹ دیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.