: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 24 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ان وزیروں اور لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سخت کارروائی کی جانی چاہئے جو بدعنوانی میں ملوث ہیں اور پیسے کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے کی بات کر رہے ہیں۔
مہیلا کانگریس کی سابق قومی صدر اور مدھیہ پردیش کانگریس کی سینئر لیڈر شوبھا او جھانے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہ پر یس کا نفرنس میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس الیکشن میں بی جے پی بری طرح بار
رہی ہے ، اس لیے اس کے لیڈر عوام کو طرح طرح کی لالچ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور ریونیو کے وزیر گووند سنگھ راجپوت
ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ ہر اس بو تھ کے بوتھ انچارج کو 25 لاکھ روپے دیں گے جہاں بی جے پی کو زیادہ ووٹ ملیں گے۔ ایک دوسری ویڈیو میں کیلاش و جے ورگیہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جہاں کانگریس کو ایک بھی ووٹ نہیں ملے گا وہاں کے انچارج کو 51 ہزار روپے کا انعام دوں گا۔
یہاں ایک سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ ان بی جے پی لیڈروں کے پاس بو تھ انچارج کو دینے کے لیے اتنے پیسے کہاں سے آئے؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کی طرف سے پارٹی کارکنوں کو لاکھوں روپے دینے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد چیف الیکشن کمیشن اور ریاستی الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اس کی جانچ کر کے گووند سنگھ راجپوت کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔