ذرائع:
حیدرآباد: گوشامحل اسمبلی حلقہ سے BJP رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے حیدرآباد میں دکانوں پر اسرائیل مخالف پوسٹروں کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ حیدرآباد کے کوٹھی میں گجراتی گلی مارکیٹ میں کچھ دکانداروں نے اسرائیل اور امریکہ کا بائیکاٹ کرنے والے پوسٹر لگائے۔
تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سے فلسطین کی حمایت کرنے
والے پوسٹروں کو ہٹانے کی درخواست کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ اگر انہیں ہٹایا نہیں گیا تو ان دکانوں پر 'ISupportIsrael' پوسٹر چسپاں کر دیے جائیں گے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راجہ سنگھ نے فلسطین کی حمایت کرنے والوں پر تنقید کی ہو۔ قبل ازیں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ان لوگوں کے حق میں ہے جو دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔