حیدرآباد16مئی (یواین آئی)تلنگانہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ہفتہ کو ریاست میں اے سیز،آٹو موبائل اسپیر پارٹس اور آٹوموبائل شورومس ہفتہ کو کھل گئے۔
اس نرمی کا اعلان وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے
گذشتہ روز اعلی سطحی اجلاس میں کیا تھا جس کا مقصد لاک ڈاون پر عمل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنا تھا۔
رجسٹریشن اور روڈٹرانسپورٹ اداروں کے دفاتر نے بھی کام کرناشروع کردیا ہے کیونکہ حکومت نے ان کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔