بھوپال ، 11 مئی ( یو این آئی ) مدھیہ پردیش کے پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر گوپال بھارگو نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ آدیباسی علاقے میں 250 تک اور عام علاقے میں 500 تک کی آبادی والے سبھی گاؤں کو سڑکوں سے جوڑ دیا گیا ہے ۔
سرکاری اطلاع کے مطابق مسٹر بھارگو نے بتایا کہ سال 2010 ۔11 سے شروع وزیر اعلی دیہی سڑک منصوبہ میں 2060 کر وڑروپئے کے خرچ سے6897
گاؤوں کو سڑک سے فائدہ پہنچا ہے ۔ اس کے لئے 15 ہزار 146 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ’’پردھان منتری گرام سڑک یوجنا ‘‘ کی طرز پر مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ ’’وزیر اعلی دیہی سڑک یوجنا ‘‘ کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ اس منصوبہ میں 51 ضلعوں مین 9 ہزار 109 گاؤں کو بارہماسی گریول سڑکوں سے جوڑنے کا ارادہ ہے ۔
یو این آئی ۔ ع ن