نئی دہلی ، 20 مارچ ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کاقہر ایک بار پھر بڑھ رہاہے جس سے یومیہ کیسز میں روز افزوں اضافہ ہورہاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 17 ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً اکتالیس نئے کیسزدرج کئے گئے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 17112 رپورٹ کی گئی ہے۔ خیال رہے ایکٹیو کیسز کی تعداد جمعہ کو
18918 ، جمعرات کو 17958 ، بدھ کو 10974 ، منگل کو 4170 ، اتوار کو 8522 ، اور ہفتہ کو 4785 درج کی گئی تھی۔
اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 188 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کو 172 ، بدھ کو 188 ، منگل کو 131 ، پیر کو 118 ، اتوار کو 158 ، ہفتہ کو 140 درج کی گئی تھی۔
دریں اثنا ، ملک میں اب تک چار کروڑ 20 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔