نئی دہلی ، 18 مارچ ( یواین آئی) ملک بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران تقریباً 18،000 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے تقریبا چھتیس ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 17958 رپورٹ ہوئی ہے جبکہ بدھ کے روز یہ
تعداد 10974 ، منگل کے روز 4170 ، پیر کے روز 8718 ، اتوار کے روز 8،522 اور ہفتہ کے روز 4،785 تھی۔
اسی عرصے میں جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 172 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد بدھ کے روز 188 ، منگل کے روز 131 ، پیر کے روز 118 ، اتوار کے روز 158 ، ہفتہ کے روز 140 ، جمعہ کے روز 117 درج کی گئی تھی۔
دریں اثنا ملک میں اب تک تین کروڑ 71 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔