the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 14 مارچ (ایجنسی) پاکستان کے ایف -16 جنگی طیارے کو مار گرانے کے بعد دشمن کے علاقے میں پیراشوٹ کے ذریعے اترنے اور دو دن تک پاکستانی فوج کی حراست میں رہنے والے فضائیہ کے ونگ کمانڈر Abhinandan Varthaman ابھینندن ورتمان سے فضائیہ اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کی پوچھ تاچھ مکمل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر فورس اور دیگر ا یجنسیاں گزشتہ تقریبا دس سے بھی زیادہ دنوں سے ونگ کمانڈر ابھینندن سے پوچھ تاچھ کر رہی تھیں۔ یہ پوچھ تاچھ اب مکمل ہو گئی ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے پر وہ چار ہفتے تک صحت کی نگہداشت کے لئے چھٹی پر رہیں گے۔ 



font-size: 18px; text-align: start;">ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک طبی بورڈ ان کی میڈیکل فٹنس کی جانچ کرے گا۔ اس جانچ کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ ونگ کمانڈر ابھینندن کب سے جنگی طیارے کے بیڑے میں واپس کام شروع کریں گے۔ پاکستان سے وطن واپسی کے بعد ونگ کمانڈر کو یہاں فوج کے ریسرچ اور ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وزیر دفاع سیتا رمن اور دفاعی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے اسپتال میں اس جانباز پائلٹ سے ملاقات کی تھی اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات لی تھیں۔ 

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں گزشتہ 14 فروری کو سینٹرل ریزرو پولس فورس کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد فضائیہ کے جنگی طیاروں نے 26 فروری کی صبح ہی پاک مقبوضہ کشمیر کے قریب بالاكوٹ میں جنگجو تنظیم جیش محمد کے ایک بڑے کیمپ پر بمباری کر کے اسے تباہ کر دیا تھا۔ حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں جیش محمد کے دہشت گرد مارے گئے تھے، جس نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری لی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.