: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سعودی/28ستمبر(ایجنسی) سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے سینیر رکن اور سرکردہ عالم دین الشیخ عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا قانون قرآن و سنت کے اصولوں کے مطابق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ قرآن وسنت کی تعلیمات کے منافی نہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں
علماء کونسل کے رکن الشیخ عبداللہ الترکی نے کہا کہ خواتین کی ڈروائیونگ اسلامی شریعت کے ضوابط کے خلاف نہیں، تاہم آج تک اگر خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی گئی تو اس کا مقصد یہ تھا کہ معاشرے میں کسی قسم کی اخلاقی بے راہ روی پیدا نہ ہو۔ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے ریاست کے قیام کے بعد فساد اور اخلاقی امور کے پیش نظر قرآن وسنت کو ملک کا قانون بنانے کو ترجیح دی۔