کھٹمنڈو، 6 مارچ :- پاکستان کے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی قیادت میں 32 رکنی وفد کے کل سے شروع ہوئے دو روزہ نیپال دورہ سے ہندوستان کی تشویش بڑھا دی ہے۔
مسٹر عباسی کو سرکاری دورہ پر بلا کر نیپال کے وزیر
اعظم کے پی شرما اولی نے ہندوستانی سفارت کاری کے سامنے ایک بڑا چیلنج پیش کر دیا ہے۔
یہ شاید پہلا موقع ہے جب نیپال میں نئی حکومت کے قیام کے بعد وہاں ہندوستانی وزیر اعظم سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم کا دورہ ہو رہا ہے۔