the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی۔سرخیوں میں رہنے والے آروشی ہیمراج قتل معاملہ میں راجیش تلوار اور نوپر تلوار کو الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ بری کئے جانے کے فیصلے کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو نے آج سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی۔اطلاع کے مطابق سی بی آئی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اس کیس میں کئی نکات پر غلطی کی ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ نے تلوار جوڑے کو ناکافی ثبوت کی بناپر بری کردیاتھا۔

واضح ہو کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے 273صفحات میں کہا تھا کہ غلط تجزیہ کے ذریعے نچلی عدالت پہلے سے ہی مان بیٹھی تھی کہ نوپر اور راجیش تلوار نے اس واقعے کو انجام دیا ہے۔

نوئیڈا کے جل وایو



وہار کے فلیٹ نمبر ایل 32 میں 15 اور 16 مئی 2008 کی آدھی رات آروشی اور ہیمراج کے ساتھ کیا ہوا اس کا نجی عدالت کے جج نے فلم ڈائریکٹر کی طرح افسانوی اور رنگین طریقے سے بیان کیا۔ہائی کورٹ نے کہا کہ تلوار جوڑے پر لگائے گئے الزاموں کے بدلے سی بی آئی کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر پائی۔

قابل غور ہیکہ آروشی قتل معاملے میں تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔کچھ دن پہلے ہی آروشی ڈبل قتل معاملے میں تلوار جوڑے کی عمر قید کی سزا سنانے والے سی بی آئی جج شیام لال نے بھی حال ہی میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔جج شیام لال نے ؤروشی معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں اپنے خلاف کئے گئے تلخ تبصرے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.