ذرائع:
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی نےون نیشن ون الیکشن پر اپنے نظریات کو غور کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کو روانہ کیاہے۔عام آدمی پارٹی کے قومی سکریٹری پنکج گپتا نے ون نیشن، ون الیکشن کے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سکریٹری نتن چندرا کو خط لکھا۔عآپ کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی ون نیشن ون الیکشن کےنظریہ کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ او این او ای پارلیمانی جمہوریت کے تصور، آئین کے بنیادی ڈھانچے اور
ملک کی وفاقی سیاست کو نقصان پہنچائے گا۔
آپ نے کہا کہ او این او ای معلق مقننہ سے نمٹنے کے قابل نہیں ہے، انحراف کی برائی اور ایم ایل اے/ایم پیز کی کھلی ہارس ٹریڈنگ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے جو لاگت بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ حکومت ہند کے سالانہ بجٹ کا صرف 0.1 فیصد ہے۔ آئین اور جمہوریت کے اصولوں کو تنگ مالی فوائد اور انتظامی سہولتوں کے لئے قربان نہیں کیا جا سکتا۔