دہلی کے سابق وزیر کپل مشرا نے الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی(آپ) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) کا معاملہ آمدنی کے عہدہ میں پھنسے اپنے اکیس ممبران اسمبلی کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لئے اچھالا ہے۔
مسٹر مشرا نے آج اپنے بلاگ میں ای وی ایم اور آمدنی کے عہدہ
معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اکیس ممبران اسمبلی پر چلنے والے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کسی بھی دن فیصلہ لے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان اکیس ممبران اسمبلی میں سے بیشتر کو یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ انہیں پارلیمانی سکریتری بنانے کا فیصلہ آخر لیا ہی کیوں گیا