نئی دہلی/10مئی(ایجنسی) سپریم کورٹ نے آدھار کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر آج اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے 38دنوں تک چلی طویل سماعت کےبعد فیصلہ محفوظ رکھا۔ اس معاملہ میں گزشتہ 17جنوری کوسماعت شروع ہوئی تھی ۔ان عرضیوں پر ہر ہفتہ تین دن سماعت ہوئی ۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">عرضی گزاروں کی طرف سے سینئر وکیل شیام دیوان نے بحث پوری کی ۔آئینی بنچ کو یہ طے کرناہے کہ آدھار سے پرائیویسی کے حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے ۔ آدھار پر فیصلہ آنے تک سماجی فلاحی اسکیموں کے علاوہ باقی سبھی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اسکیموں میں آدھار کی لازمیت پر روک لگائی گئی ہے ۔ان میں موبائل سم اور بینک کھاتے بھی شامل ہیں ۔